ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی: امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کا جواب ہمارا عمل ہوگا

09 جولائی, 2026 10:24

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم، مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز اور گھٹیا زبان میں مخاطب کرنے سے اس قوم کی عظمت، وقار اور بلند مقام میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : محسن رضائی کا امریکہ کو سخت پیغام: جارح دشمن کو سخت سزا دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی قدیم تہذیب، عظیم ثقافت اور اعلی اخلاقی اقدار کی پابندی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔

سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ہم کبھی بھی بے ہودہ الفاظ کا جواب ویسی ہی زبان میں نہیں دیتے۔ ہمارا جواب ہمارا عمل ہوتا ہے، جو فیصلہ کن، جرات اور بہادری سے بھرپور ہوتا ہے۔

11:41 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔