قالیباف کا امریکہ کو سخت پیغام: دھونس اور دھمکی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں

09 جولائی, 2026 10:18

شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ دھونس، دھمکی اور وعدہ خلافی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں : مشہد مقدس: شہید رہبر کا جسدِ مطہر پہنچا، لاکھوں زائرین کا پرجوش استقبال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ واضح الفاظ میں امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ بے فائدہ کوششیں کرنے سے باز رہے، کیونکہ اس طرح وہ مزید مشکلات میں پھنستا چلا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکی دباؤ یا دھمکی سے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھولی جائے گی۔

11:41 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔