مشہد مقدس: شہید رہبر کا جسدِ مطہر پہنچا، لاکھوں زائرین کا پرجوش استقبال

09 جولائی, 2026 10:15

شیعیت نیوز : رہبر شہید انقلاب اسلامی کے جسد خاکی کو تہران، قم، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں عظیم الشان تشییع کے بعد کچھ دیر پہلے مشہد مقدس منتقل کر دیا گیا، جہاں روضہ امام رضاؑ میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : حجۃ الاسلام محمد تحسین ساجد: شہید رہبر کی شہادت انقلاب کے دوام کا ذریعہ بنے گی

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق رہبر شہید کا جسد خاکی آج عوام کے پرجوش استقبال کے درمیان مشہد پہنچا۔ پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ تشییع کے بعد روضہ امام رضاؑ میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔

آستان قدس رضوی نے زائرین کی خدمت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ تشییع اور تدفین کے موقع پر خصوصی ثقافتی اور تبلیغی پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔

رہبر شہید کا جسد خاکی لے جانے والا طیارہ مشہد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

مشہد میں رہبر شہید کی تشییع میں 27 ممالک کے 4700 غیر ملکی مہمان شریک۔

11:40 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔