ایرانی فوج کا بحرین میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ

08 جولائی, 2026 09:50

شیعیت نیوز : ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں واقع امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر آج علی الصبح ڈرون حملہ کیا گیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کی جانب سے جنوبی ایران کے فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر حملوں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، دشمن امریکہ کی حالیہ جارحیت اور 14 شقوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے حملہ آور ڈرونز نے بحرین میں قائم امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر موجود دشمن افواج کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کی شہادت کے بعد بھی تشیع طاقتور اور مزاحمتی محاذ زندہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی اور بار بار خلاف ورزی کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے، اور خطے میں موجود امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایرانی فوج کے ڈرون حملوں کے لیے جائز ہدف ہیں۔

11:05 صبح جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔