رہبر شہید کی شہادت کے بعد بھی تشیع طاقتور اور مزاحمتی محاذ زندہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے دفتر قائد ملت مشہد کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس "رہبر شہید اور عصر حاضر کے تقاضے” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام میں یہ خصوصیت ہے کہ وہ امریکہ، اسرائیل اور سامراجی قوتوں سے بے پناہ نفرت کرتے ہیں اور ان کے لیے واحد امید انقلاب اسلامی تھا اور ابھی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر شہید (رہ) نے جو فتویٰ جاری کیا تھا کہ کسی مسلک کے مقدسات کی توہین سے اجتناب کیا جائے، یہ اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم موڑ ثابت ہوا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امریکہ نے اسلامی انقلاب کے حقائق کو نہیں سمجھا اور اس نے پہلے ہی رہبر شہید پر حملہ کیا اور سب کچھ اس کے خلاف ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: شہید رہبر کے جسدِ مطہر کے استقبال کے لیے حشد الشعبی نے سیکیورٹی سنبھال لی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الحمد للہ تشیع کے خلاف آج تک کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔ عزاداری پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ افتراق و انتشار سے گریز کرو، یہ قرآن کریم کا حکم ہے۔ وحدت و اتحاد، تعاون، ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔ بعض لوگوں کا انداز منفی ہے، وہ منفی نوعیت کے کام کرتے ہیں، بے احترامی کرتے ہیں جبکہ اخلاقیات بہت ضروری ہے۔
انہوں نے سب کا احترام کرنے، سب کو ملا کر چلنے اور کسی کی توہین یا الزام تراشی سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔







