لبنانی قانون ساز: اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت سخت موقف اختیار کرے

06 جولائی, 2026 09:50

شیعیت نیوز : لبنانی قانون ساز علی عمار نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ لبنانی حکومت کی مکمل خاموشی اور بے عملی جاری ہے۔

وفاداری برائے مقاومت بلاک کے رکن علی عمار نے اتوار کے روز کہا کہ لبنانی حکومت کے نام نہاد فریم ورک معاہدے کے بعد سے اسرائیلی قیادت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ انہیں جنوبی لبنان میں موجود رہنے کی قانونی حیثیت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو قتل کر رہی ہیں، گھروں کو مسمار کر رہی ہیں اور فارموں کو فاسفورس بموں سے جلا رہی ہیں، جبکہ لبنانی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری ہر کامیابی شہید رہبر کی رہنمائی کا نتیجہ ہے، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری

انہوں نے اسرائیلی چیف آف جنرل سٹاف ایال زمیر کے بیانات کو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیانات پر لبنانی حکومت کو سخت اور واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

علی عمار نے کہا کہ لبنانی عوام حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان غلطیوں کو درست کریں، قومی ذمہ داری نبھائیں اور ان فیصلوں کو واپس لیں جو لبنان کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں دے رہے۔

11:10 صبح جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔