ہماری ہر کامیابی شہید رہبر کی رہنمائی کا نتیجہ ہے، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ مسلح افواج شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی میراث کو آگے بڑھائیں گی اور ان کی قیادت میں حاصل ہونے والی فوجی طاقت کو مزید مضبوط کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہید رہبر کی تاریخی تشییع: لاکھوں سوگوار سڑکوں پر اُتر آئے
فوج کے چیف آف سٹاف اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے شہید رہبر کی تشییع کے موقع پر سوگواروں کے لیے قائم مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی رہنمائی ہی ملک کی مسلح افواج کی ترقی، جدیدیت اور دفاعی طاقت کی اصل وجہ تھی۔
انہوں نے کہا:
"آج جو کچھ ہم نے حاصل کیا ہے وہ سب شہید رہبر کی رہنمائی کا نتیجہ ہے اور آگے بھی ان کے خون کی برکت سے آگے بڑھے گا۔ ہم شہید رہبر کی میراث کو جاری رکھیں گے۔ یہی ہمارا مشن ہے جس کے لیے ہم جیتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ امریکی اسرائیلی جارحیت کے بعد دشمن کی سمجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔







