عراق میں رہبر شہید کی تشییع: 8 جولائی کو نجف و کربلا میں پچاس لاکھ سے زائد افراد متوقع

06 جولائی, 2026 09:26

شیعیت نیوز : عراق میں جیسے جیسے رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے پیکرِ مطہر کی تشییع کا وقت قریب آرہا ہے، انتظامی اور ٹیکنیکل تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔

عراقی معاشرے کے تمام طبقوں میں ان تاریخی مراسم میں فعال شرکت کا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں تشییع جنازہ میں پچاس لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔

ان مراسم کو مناسب طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دفتر وزارت عظمیٰ، حشد الشعبی، صوبہ نجف اور کربلا کی انتظامیہ، عتباتِ عالیہ، وزارت داخلہ، وزارت نقل و حمل اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔

خصوصی میڈیا کمیٹی کے سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سعد معن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل 7 جولائی کو ایران اور عراق کی اعلیٰ سرکاری و مذہبی شخصیات کی موجودگی میں سرکاری استقبال ہوگا۔ عوامی تشییع بدھ 8 جولائی کو صبح 6 بجے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کا جنازہ پیر کی شب قم منتقل، منگل صبح مسجد جمکران میں نماز جنازہ

انہوں نے بتایا کہ نجف اشرف میں تشییع کا راستہ "پل کوفہ” سے "پل ثورة العشرین” اور "میدان صدرین” تک جبکہ کربلائے معلیٰ میں "سید جودہ چوک” سے گورنر روڈ کے ذریعے حرم امام حسینؑ اور حرم حضرت عباسؑ تک طے کیا گیا ہے۔

جنرل سعد معن نے شہریوں، مذہبی تنظیموں اور حسینی موکبوں سے ضابطہ کار اور سیکیورٹی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر عراق کے متعدد صوبوں بشمول ذی قار، واسط، کربلا، نجف اشرف، بصرہ اور بغداد نے 8 جولائی کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مختلف قبائل اور حسینی موکبوں نے بھی بڑی تعداد میں خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

10:29 صبح جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔