رہبر شہید کا جنازہ پیر کی شب قم منتقل، منگل صبح مسجد جمکران میں نماز جنازہ
شیعیت نیوز : مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام اجاق نژاد نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہایؒ اور دیگر شہداء کے جنازے کو پیر کی شب قم منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کے استقبال اور آخری رسومات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دور حاضر کے یاجوج ماجوج نیتن یاہو اور ٹرمپ ہیں، مولانا سید ضیغم الرضوی
انہوں نے بتایا کہ مسجد میں نمازوں کے لیے خصوصی جگہ تیار کی گئی ہے، جبکہ نماز اور مہمانوں کی آمد کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
حجۃ الاسلام اجاق نژاد کے مطابق، منگل کی صبح نمازِ فجر کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد مسجد مقدس جمکران میں مراجعِ کرام، علماء اور دیگر مدعو شخصیات کی موجودگی میں الوداعی تقریب، مجلسِ عزا اور نوحہ خوانی منعقد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلاب کے بیت اور دفتر کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت جاری ہے تاکہ تشییعِ جنازہ منظم انداز میں انجام پائے۔ اس مقصد کے لیے مقررہ راستے پر تمام ضروری سہولیات اور انتظامات فراہم کر دیے گئے ہیں۔







