شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں شرکت صیہونیوں سے جنگ کے مترادف ہے، شیخ اکرم الکعبی
شیعیت نیوز : رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع جنازہ کے موقع پر عراقی تحریک "النُجَباء” کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے ایک اہم پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ رہبرِ شہیدِ انقلاب کو امریکہ و اسرائیل جیسے یزیدیانِ زمان نے شہید کیا۔ ان کی تشییع جنازہ میں بھرپور عوامی شرکت ظالم دشمن کی آنکھ میں کانٹے کی مانند ہے۔ یہ عوامی جوش و ولولہ صیہونیوں کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ "مردہ باد امریکہ” اور "مردہ باد اسرائیل” جیسے نعرے ایسا تیر ہیں جو دشمن کی سازشوں، جھوٹ و جرائم کو نشانہ بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لال مسجد کے تکفیری مولوی کی جامعہ حفصہ کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، لڑکی کی موت واقع
تقریب: آج صبح رہبر شہید کے پیکر کو تہران کے مصلیٰ امام خمینیؒ میں لایا گیا، جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی شخصیات، علماء اور مفکرین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان، روس، پاکستان، ناروے، سری لنکا، انگلینڈ، کمبوڈیا، یونان، سویڈن، میانمار، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، افغانستان اور دیگر ممالک کے وفود نے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔







