مولانا سید سلمان حسینی ندوی اہل بیتؑ سے محبت اور ان کے دشمنوں سے نفرت کے بے باک عالم تھے، مولانا سید عباس مہدی
شیعیت نیوز : مولانا سید عباس مہدی نے کہا کہ سید سلمان حسینی ندوی برصغیر کے ان ممتاز علماء میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت کو نہ صرف اپنے دل میں بسایا بلکہ اسے اپنی فکر، تحریر اور خطابات کا محور بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم سلمان ندوی کی شخصیت اہل بیتؑ سے والہانہ محبت اور ان کے دشمنوں سے کھلی نفرت کی ایک منفرد مثال ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت «قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ» (سورۃ الشوریٰ: 23) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؑ سے محبت ہر مسلمان پر واجب اور اجرِ رسالت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قم: رہبر شہید کی تشییع میں آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے جامع انتظامات مکمل
مولانا ندوی نے اہل بیتؑ کے دشمنوں سے اظہارِ برائت اور نفرت کو بھی اپنے ایمان کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے صیہونی لابی، اسرائیلی ذہنیت، امریکی سامراج اور عرب دنیا کے مفسد عناصر کو اہل بیتؑ اور اسلام کا مشترک دشمن قرار دیا۔
انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو پوری امت کا رہبر قرار دیا اور ایران کے اسلامی انقلاب کی حمایت کو اہل بیتؑ سے محبت کا عملی مظہر قرار دیا۔







