قم: رہبر شہید کی تشییع میں آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے جامع انتظامات مکمل

02 جولائی, 2026 07:19

شیعیت نیوز : رہبر شہید کی تشییعِ جنازہ میں شرکت کے لیے قم آنے والے لاکھوں زائرین اور مہمانوں کی میزبانی کے لیے صوبہ قم میں رہائش، ٹھنڈے پانی، طبی امداد، ٹریفک اور دیگر بنیادی سہولتوں کے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ نے تمام سرکاری اداروں، خدماتی مراکز اور عوامی تنظیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ گرمی کے شدید موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس کے راستوں پر ٹھنڈے پینے کے پانی کی فراہمی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور ریفریجریٹر گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کی تشییع میں دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ وفود شرکت کریں گے

دور دراز شہروں اور مختلف صوبوں سے آنے والے مہمانوں کی رہائش کے لیے اسکولوں، مساجد، دینی مدارس، تعلیمی اداروں اور حوزوی مراکز کو تیار کر دیا گیا ہے۔

جلوس کے راستوں پر عارضی بیت الخلا، طبی امدادی مراکز، امدادی ٹیموں اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے منظم ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

صوبائی حکام نے کہا کہ قم کے تمام انتظامی، خدماتی اور عوامی ادارے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کی خدمت اور میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاکہ یہ عظیم مذہبی اجتماع بہترین نظم و نسق اور شایانِ شان انداز میں منعقد ہو سکے۔

8:30 صبح جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔