رہبر شہید کی تشییع میں دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ وفود شرکت کریں گے

02 جولائی, 2026 07:17

شیعیت نیوز : رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع اور الوداعی مراسم میں دنیا کے تقریباً 40 ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور اعلیٰ سطحی سرکاری وفود شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: اسرائیل کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر حزب اللہ اور عوام کا شدید ردعمل

تقریب کے ترجمان ایمان عطارزادہ نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف ممالک سے سیاسی، دینی، علمی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی شخصیات بھی رہبرِ شہید انقلاب کے جسدِ مطہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچیں گی۔ شرکت کرنے والے ممالک اور وفود کی تفصیلات جلد وزارت خارجہ جاری کرے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں (تدفین ہو چکی ہے یا جسدِ مطہر حضرت معصومہؑ کے روضہ میں دفن ہو چکا ہے) کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ جسدِ مطہر کو مکمل احترام کے ساتھ شرعی اور قانونی اصولوں کے مطابق محفوظ رکھا گیا ہے۔

برنامه:

  • 4 جولائی (ہفتہ) صبح 6 بجے سے تہران کا مصلیٰ 24 گھنٹے عزاداروں کے لیے کھلا رہے گا۔
  • رہبر شہید کا جسدِ مطہر 69 سال بعد عتبات عالیات (نجف اشرف، کربلا، کاظمین) کی زیارت سے مشرف ہوگا۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

8:21 صبح جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔