جامعہ مدرسین قم کی رہبر شہید کی تشییع میں بھرپور شرکت کی اپیل
شیعیت نیوز : جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے عوام سے رہبر معظم، شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
جامعہ مدرسین نے ایک بیان میں کہا کہ رہبر شہید کی تشییع میں شرکت دلوں کو روحانی سکون، ہدایت اور صبر عطا کرے گی، جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ ملت اپنے رہبر کے نظریات اور ولایت کے راستے پر ثابت قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کربلا عقلانیت، حماسہ اور عطوفت کا مرکب ہے، حجت الاسلام سید حسین مومنی
بیان میں کہا گیا کہ قائدِ شہیدِ امت کی تشییع کا یہ عظیم اجتماع انسانی تاریخ کے یادگار واقعات میں شمار ہوگا اور آنے والی نسلیں بھی اسے یاد رکھیں گی۔
جامعہ مدرسین نے زور دیا کہ شہید رہبر نے اسلام، انقلاب اسلامی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے لیے جو راستہ دکھایا، ملت اسی راہ پر ثابت قدم رہے گی اور دشمنوں کے مقابلے میں اپنی وحدت اور استقامت کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔







