فنِ خطابت اور منبر کی احیاء ضروری ہے، آیت اللہ علم الہدیٰ

02 جولائی, 2026 07:10

شیعیت نیوز : خراسان رضوی میں نمائندۂ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدیٰ نے دفتر تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے شعبۂ ثقافتی-تبلیغی کے ڈائریکٹر حجت الاسلام محمد الہی خراسانی سے ملاقات میں فنِ خطابت اور منبر کی احیاء کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا کہ تبلیغ کے دو بنیادی حصے ہیں: ایک تخصصی تبلیغ (جو مختلف طبقات اور اداروں کے لیے مخصوص ہو) اور دوسرا عمومی تبلیغ جس کا مرکزی ذریعہ منبر ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ عمومی تبلیغ (منبر) کو تخصصی تبلیغ کا تابع نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ منبر ہی وہ تاریخی نظام ہے جس کے ذریعے لوگ مجالس میں بیٹھ کر مصائب اہل بیتؑ سنتے، آنسو بہاتے اور دین کا پیغام حاصل کرتے ہیں۔ انقلاب اسلامی بھی اسی راستے سے کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بنو امیہ کے خلاف جنگ کرنے والے “خوارج” کربلا کی جنگ میں کیوں غائب تھے؟

آیت اللہ علم الہدیٰ نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج حوزہ علمیہ میں، خاص طور پر طلباء کے درمیان، فن خطابت اور منبر کا پہلو کمزور پڑ گیا ہے۔ انہوں نے مشہد کے نامور خطباء (مرحوم آقای کافی، شیخ رضا نانی، محدث کبیر وغیرہ) کا ذکر کیا جو منبر کے ذریعے ترقی کرتے ہوئے بلند مقامات تک پہنچے۔

انہوں نے مشہد میں رہبر شہید (رہ) کے وداعی اور تشییع جنازہ کے مراسم کے لیے بہتر ہم آہنگی، منصوبہ بندی اور سہولیات کی پیشگی تیاری پر بھی زور دیا۔

8:09 صبح جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔