امریکہ وعدے پورے نہ کرے تو ایران جنگ کے لیے تیار ہے، قالیباف

01 جولائی, 2026 09:36

شیعیت نیوز : ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کی اصل ضمانت اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری طاقت، دفاعی صلاحیت اور میزائل قوت ہے۔

قالیباف نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہ کرے تو ایران ہر قسم کے ردعمل اور جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں طے پانے والا مفاہمتی معاہدہ ڈیجیٹل طور پر حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور پاکستان و قطر صرف سہولت کار ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ حالیہ جنگ پورے ایران پر محیط تھی اور لبنان، عراق، یمن سمیت مزاحمتی محاذ بھی اس کا حصہ تھے۔ معاہدے کی پہلی شق میں امریکہ نے لبنان میں جنگ ختم کرنے کی ضمانت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید جواد نقوی کا مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کی رحلت پر اظہارِ تعزیت

انہوں نے واضح کیا کہ ایران معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، لیکن اگر کسی جانب سے خلاف ورزی ہوئی تو مناسب اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

قالیباف نے زور دیا کہ ایران کی دفاعی طاقت اور میزائل صلاحیت معاہدے کی حقیقی ضمانت ہے اور یہ کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایران سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر معاہدے کی پانچ بنیادی شقوں پر عمل درآمد کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

11:19 صبح جولائی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔