آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول، بارودی سرنگوں کی صفائی میں کوئی مداخلت برداشت نہیں، غریب آبادی

30 جون, 2026 09:51

شیعیت نیوز : ایران کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور اس آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں کسی دوسرے ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غریب آبادی نے ایرانی قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ ایران اور عمان اس بات پر متفق ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں، یادداشتِ تفاہم پر عمل درآمد جاری، ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی صرف ایران انجام دے گا اور بحری راستوں کے تعین کا اختیار بھی صرف ایران کے پاس ہوگا۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایران مناسب اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

10:58 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔