امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں، یادداشتِ تفاہم پر عمل درآمد جاری، ایرانی وزارت خارجہ

30 جون, 2026 09:50

شیعیت نیوز : ایران کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی مذاکراتی اجلاس منعقد نہیں ہوگا، اور امریکی نمائندوں کا قطر کا دورہ ایرانی وفد کے دورے سے کسی بھی طرح متعلق نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی موجودہ ترجیح یادداشتِ تفاہم کی تمام شقوں پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی وزیر جنگ کاٹز کی ٹرمپ کے ایران-لبنان موقف پر شدید تنقید

انہوں نے بتایا کہ شق 10 کے تحت امریکہ نے تیل کی فروخت کے لیے اجازت نامے جاری کر دیے ہیں، جبکہ شق 11 کے تحت ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے ایرانی ماہرین کا ایک وفد دوحہ روانہ ہوگا۔

بقائی نے واضح کیا کہ شق 13 کے مطابق حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوں گے جب تک بنیادی شقوں (1، 4، 5، 10 اور 11) پر عمل درآمد تسلسل کے ساتھ جاری نہیں ہو جاتا۔

10:59 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔