صہیونی وزیر جنگ کاٹز کی ٹرمپ کے ایران-لبنان موقف پر شدید تنقید
شیعیت نیوز : صہیونی وزیر جنگ نے امریکی صدر کے ایران اور لبنان سے متعلق موقف پر شدید تنقید کی ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کان کے مطابق کاٹز نے ایران اور لبنان کے معاملے کو ایک ساتھ نمٹانے کے امریکی طرزِ عمل پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے تو ایران بھی ذمہ داریاں نبھائے گا، ایرانی صدر
کاٹز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ وہ شخصیت تھے جنہوں نے ایران اور لبنان کے محاذوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا، جس کے نتیجے میں حزب اللہ سخت فوجی ضرب سے بچ گئی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اس معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔







