ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات سوئٹزرلینڈ سے قطر منتقل
شیعیت نیوز : ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات، جو پہلے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونا تھے، اب قطر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کا اجلاس اب قطر میں منعقد ہوگا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق تکنیکی مذاکرات آئندہ چند روز کے لیے بدستور طے شدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے ساتھ پولیس کی بد سلوکی، گھر جانے سے روک دیا
عہدیدار نے حالیہ فوجی جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذاکرات منسوخ نہیں کیے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کی منسوخی کی خبر دی تھی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات صرف مقام تبدیل کر کے قطر منتقل کر دیے گئے ہیں۔







