عوام کی معاشی مشکلات کے حل اور قومی اتحاد کو ترجیح دو، آیت اللہ سبحانی

29 جون, 2026 11:24

شیعیت نیوز : مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران عوام کی معاشی مشکلات کے حل، قومی اتحاد کے تحفظ اور ملک میں استحکام کو موجودہ حالات کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود، قیمتوں میں استحکام اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ مشکل حالات میں ملک کا نظم و نسق دانشمندی، صبر اور تدبر کے ساتھ چلانا ہی کامیاب قیادت کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا قم دورہ: حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سے ملاقات

آیت اللہ سبحانی نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اللہ پر توکل، حوصلے اور امید کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے رسول اکرم ﷺ کی سیرت اور صلح حدیبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہم سیاسی فیصلے حالات کے مطابق ہونے چاہییں۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات میں حکومت کی کارکردگی، جنگی صورتحال کے دوران انتظامی اقدامات، تعلیمی و طبی انتظامات، مساجد کے کردار اور سفارتی پیش رفت پر رپورٹ پیش کی۔

12:38 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔