ایرانی صدر کا قم دورہ: حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
شیعیت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار 28 جون 2026ء کو قم کے دورے کے دوران حوزہ علمیہ کے مدیر اور فقہاء گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ اعرافی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔
ڈاکٹر پزشکیان نے ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال، تعلیم و صحت کے شعبوں میں عدل کے فروغ، مساجد کے کردار کو مضبوط بنانے اور حالیہ سفارتی پیشرفت پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن فریم ورک معاہدہ لبنان کی خودمختاری پر کاری ضرب ہے، شیخ نعیم قاسم
صدر مملکت نے کہا کہ ملک کا مشکل حالات سے کامیابی کے ساتھ گزرنا اللہ تعالیٰ کے لطف، رہبر معظم کی رہنمائی اور عوام کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے استحکام برقرار رکھتے ہوئے عوام کو خدمات فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی۔
آیت اللہ اعرافی نے امام حسینؑ کے ایام عزا اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قومی وحدت، یکجہتی اور انقلابی عوام کی خدمات کی قدر کرنے پر زور دیا۔







