واشنگٹن فریم ورک معاہدہ لبنان کی خودمختاری پر کاری ضرب ہے، شیخ نعیم قاسم

28 جون, 2026 14:48

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ فریم ورک معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لبنانی حکام کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی حکام اپنے عوام کے ساتھ دیانت داری اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد معاہدے کے تحت ملنے والی جنگ بندی کے موقع کو مسترد کر کے اسرائیل کو بیروت سمیت پورے لبنان پر وحشیانہ حملے کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، محمد باقر قالیباف

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات مفت میں رعایتیں دینے کے سوا کچھ نہیں۔ لبنانی حکام نے مزاحمت کی طاقت کو ترک کر کے اسرائیلی جارحیت کی خدمت کی ہے۔

شیخ قاسم نے واشنگٹن فریم ورک معاہدے کو لبنان کی خودمختاری پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ باطل اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور لبنان کی خودمختاری، اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور مزاحمت کی حفاظت کے لیے یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

4:07 شام جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔