لبنان میں جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی مجلس کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور لبنانی مجلس کے اسپیکر نبیه بری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی گفتگو میں لبنان میں جنگ کے خاتمے، لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت سب سے اہم موضوعات میں شامل تھے۔ اسلام آباد معاہدے کے پہلے بند کے تحت یہ معاملہ اہم ہے اور خلاف ورزیوں پر ایران، امریکہ اور لبنان کے درمیان تنازعہ حل کرنے والا یونٹ قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کے مقابلے میں مضبوط موقف اختیار کرنا ناگزیر ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لبنان میں جنگ کا خاتمہ، مہاجرین کی واپسی اور اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے اور ہم اسے سنجیدگی سے پیگیری کر رہے ہیں۔
نبیه بری نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں آپ کی پیگیری لبنان کے عوام کے مفاد میں ہے، لیکن دشمن اسلام آباد معاہدے کے تحت لبنان کی حاکمیت اور ارضی سالمیت کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن معاہدے کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک توطئہ قرار دیا اور امام علیؑ کے فرمان کے مطابق فتنہ کو قتل سے بھی بدتر قرار دیا۔







