کربلا کا پیغام: ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیے، شیخ ابراہیم زکزاکی

28 جون, 2026 08:12

شیعیت نیوز : شیخ ابراہیم زکزاکی کے دفتر کے حوالے سے، 10 محرم 1448 ہجری کو حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کی عزاداری کی مجلس نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کی رہائش گاہ، ابوجا شہر میں، اہل بیت علیہم السلام کے محبین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس مجلس میں خطاب کے دوران کہا: ایام عاشورا تاریخ سے سبق سیکھنے اور عبرت حاصل کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام اور ان کا ظالموں کے سامنے "نہ” کہنا، ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں کبھی بھی ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیے۔ نیز اس نے یہ ثابت کیا کہ صرف طاقت یا حکومت کا حامل ہونا، مشروع قیادت کا مطلب نہیں اور نہ ہی اس کی اطاعت کو واجب بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت سے دوری سب سے بڑا انحراف اور تمام آفات کا سرچشمہ ہے، حجت الاسلام سید حسین مؤمنی

اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ نے تحریک کربلا کے دین مبین اسلام کی بقا میں کردار کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکتب امام حسین علیہ السلام جو ایثار اور ظالموں کے مقابلے میں استقامت پر مبنی ہے، وہی عنصر ہے جس نے دین کی بقا اور تداوم کا باعث بنی۔

شیخ زکزاکی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جمہوریہ اسلامی ایران کی کامیابی ان تعلیمات سے وابستگی کی ایک عینی اور واضح مثال ہے۔ یہ وہی دینی تعلیم ہے جو حق پر استقامت اور ظلم کے خلاف سرکشی کی ہے، جسے اہل بیت علیہم السلام نے زندہ رکھا۔

9:23 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔