ولایت سے دوری سب سے بڑا انحراف اور تمام آفات کا سرچشمہ ہے، حجت الاسلام سید حسین مؤمنی
حجت الاسلام سید حسین مؤمنی
شیعیت نیوز : حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں شب شہادت امام سجاد علیہ السلام کی مجلس عزا میں خطبہ امام حسین علیہ السلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "دین میں سے صرف اس کا نام رہ گیا ہے، مگر اس کا کوئی عمل نہیں دیکھا جاتا۔” یہ اس بات کی علامت ہے کہ معاشرے میں ظلم رائج ہو چکا ہے؛ وہ ظلم جو حق کے راستے سے انحراف اور صراط مستقیم سے خارج ہونے کا نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد امریکہ نے ایران پر نئے فضائی حملوں کی تصدیق کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرم ﷺ نے غدیر کے خطبے میں فرمایا: "صراط مستقیم، میں، علی اور میری اولاد ہیں۔” لیکن لوگوں نے علی علیہ السلام سے منہ موڑ لیا اور یہی دوری تمام برائیوں کا سبب بنی۔ اہل بیت علیہم السلام پر جو بھی مصیبتیں آئیں، وہ سب لوگوں کے ولایت سے کنارہ کشی اور اپنے زمانے کے امام سے نا آشنا ہونے کا نتیجہ تھیں۔
حرم مطہر کے خطیب نے کہا کہ اگر ولایت کا نور کسی کے دل پر نہ پڑے تو وہ دل داغدار اور زنگ آلود ہو جاتا ہے، اور امام کی معرفت ان تمام آفات سے بچانے والی چیز ہے۔
حجت الاسلام مؤمنی نے امام حسین علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے انسان کی تخلیق کا فلسفہ خداشناسی قرار دیا اور کہا کہ خداشناسی انسان کو سکون اور بے نیازی عطا کرتی ہے اور اسے مستقبل کی پریشانیوں سے نجات دلاتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ خداشناسی کا مطلب ہر دور میں اپنے زمانے کے امام کی پہچان ہے۔







