دہشت گرد امریکہ نے ایران پر نئے فضائی حملوں کی تصدیق کر دی
شیعیت نیوز : دہشت گرد امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے ایران پر نئے فضائی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر انجام دی گئی۔
الجزیرہ کے مطابق، امریکی خبر رساں ادارے آکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج نے ہفتے کے روز ایک تجارتی آئل ٹینکر پر ایران کے مبینہ حملے کے جواب میں ایران کے اندر متعدد اہداف پر حملے کیے۔
سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد امریکی افواج نے ٹرمپ کے حکم پر ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی دعوے کے مطابق یہ کارروائی پاناما کے پرچم بردار تجارتی آئل ٹینکر "کیکو” پر ایرانی حملے کے بعد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے
سینٹکام کے مطابق دہشت گرد امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے فوجی انفراسٹرکچر، نگرانی کے نظام، مواصلاتی نیٹ ورکس، فضائی دفاعی تنصیبات اور بارودی سرنگیں بچھانے کی مبینہ صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور دہشت گرد امریکی افواج ضرورت پڑنے پر مزید فیصلہ کن کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔







