سپاہ پاسداران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے

28 جون, 2026 08:05

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں سپاہ کی بحری اور فضائیہ نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کرتے ہوئے کویت کے علی السالم فوجی اڈے اور بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے سمیت آٹھ اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی اہم پیشرفت

بیان کے مطابق یہ کارروائی اتوار کی صبح دو سے تین بجے کے درمیان انجام دی گئی، جس میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ حملوں میں امریکی فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا اور حالیہ امریکی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

سپاہ کے مطابق امریکی افواج نے اس سے قبل ایک خلاف ورزی کرنے والے جہاز کے خلاف سپاہ کی کارروائی کو جواز بنا کر اسلامی جمہوری ایران کی پانچ ساحلی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے انتظامات ایران کے ذمہ ہیں، لہٰذا آئندہ خلافِ ضابطہ بحری جہازوں کے خلاف پہلے سے زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی بہانے سے ہونے والی آئندہ جارحیت کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

9:23 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔