پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی اہم پیشرفت

28 جون, 2026 08:01

شیعیت نیوز : پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز سٹیشن قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی سندھ رینجرز پر دہشتگردانہ حملے کی پُرزور مذمت

اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان ہو گئی ہے اور اس طرح اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔ تفتان سٹیشن پر لوڈنگ، اَن لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانونی تجارت کو فروغ ملے گا۔

9:23 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔