عزاداری سید الشہداءؑ کسی طاقت سے نہیں روکی جا سکتی، علامہ عارف حسین واحدی

25 جون, 2026 06:16

شیعیت نیوز : جنڈ اٹک — چھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں ہزاروں عزاداروں، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، عمائدین اور شیعہ سنی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا خمینی چوک پہنچا جہاں اختتامی اجتماع سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت ابا الفضل العباسؑ کی وفاداری، پانی دیکھ کر بھی نہ پیا

علامہ عارف حسین واحدی نے عزاداروں، ماتمی انجمنوں، علماء و ذاکرین اور منتظمین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ اسلام کے احیاء اور پیغامِ کربلا کی ترویج کی سب سے بڑی تحریک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی نہ ہوتی تو یزیدیت پوری دنیا پر مسلط ہو جاتی۔ آج دنیا میں اسلام کی بقا، اذانوں کی صدائیں، اللہ کی وحدانیت اور رسول اکرم ﷺ کی رسالت کی گواہی درحقیقت امام حسینؑ کی قربانی کا ثمر ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دنیا بھر کے حریت پسند، آزادی پسند اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کرنے والے افراد کے لیے امام حسینؑ اور واقعۂ کربلا سب سے بڑا رول ماڈل ہیں۔ موجودہ دور میں بھی باطل قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت اور استقامت کا راستہ حسینی مکتب سے ہی ملتا ہے۔

انہوں نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی حالات میں اسلامی مزاحمت نے استکباری قوتوں کی بڑی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

7:34 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔