یورپی ٹرائیکا نے ایران پر صیہونی جارحیت کی راہ ہموار کی، میخائل اولیانوف
شیعیت نیوز : ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حالیہ پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے حکام بہت نرم مزاج اور شائستہ ہیں اور اس حقیقت کا ذکر نہیں کر رہے کہ یورپی ٹرائیکا نے درحقیقت ایران پر امریکہ اور غاصب اسرائیل کے حملوں کا راستہ ہموار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 سے جوہری معاہدے کے تین یورپی فریق فرانس، جرمنی اور برطانیہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں مسلسل کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران حالت جنگ میں ہے، اپنے دفاع میں ہچکچاہٹ نہیں کریں گے، اسماعیل بقائی
اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز اپنے پیغام میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا جون 2025 کا بیان یاد دلایا تھا، جس میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وہ گندا کام قرار دیا تھا جو اسرائیل ہم سب کے لیے کر رہا ہے، جبکہ اب اکتوبر 2026 میں جرمن وزیر خارجہ اور بعض دیگر یورپی ممالک ایران پر دوبارہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے کشیدگی قابو میں رکھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
ایرانی ترجمان کے اس پیغام کو یورپی ممالک کے دوہرے معیار کی نشاندہی قرار دیا جا رہا ہے، جو ایک طرف صیہونی جارحیت کی کھلی حمایت کرتے رہے اور دوسری طرف خود کو خطے میں امن کا خواہاں ظاہر کرتے ہیں۔







