شبوہ میں سعودی رجیم کا زیر زمین فوجی اڈہ بے نقاب، 150 سعودی اہلکار تعینات
شیعیت نیوز : یمن کے جنوب مشرقی صوبے شبوہ میں سعودی رجیم کے ایک بڑے زیر زمین فوجی اڈے کو بے نقاب کیا گیا ہے، جو عتق اور نصاب کے درمیان واقع مرہ کیمپ کے نام سے جانا جاتا ہے اور شبوہ اور مارب کے بعض حصوں میں سعودی فوجی کمان، تعیناتی اور تربیت کا اہم مرکز ہے۔
منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں سعودی افسران اور فوجیوں کو اڈے کے اندر سعودی قومی دن مناتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل مصلح العتیبی اس اڈے کا کمانڈر اور شبوہ کا سعودی فوجی گورنر ہے، اور یہاں تقریباً 150 سعودی افسران و اہلکار منصوبہ بندی، آپریشنز، انٹیلی جنس، لاجسٹکس اور مواصلات کے شعبوں میں تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی فوجیوں کو لڑائی سے دور رکھنے کی حکمت عملی ناکام، کرنل زکریا الشرعبی
رپورٹ کے مطابق چار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلے اس کیمپ میں زیر زمین سرنگیں، بیرکس، طیاروں کے ہینگر، محفوظ اسلحہ ڈپو، نگرانی اور الیکٹرانک جیمنگ کے نظام اور جاسوس طیارے موجود ہیں۔
یہ اڈہ 2018 سے مرحلہ وار توسیع پاتا رہا اور 2022 تک سعودی آپریشن مراکز سے منسلک مربوط فوجی کمان مرکز بن گیا، جبکہ اس کا بلحاف برآمدی ٹرمینل تک جانے والی تیل و گیس پائپ لائنوں کے قریب ہونا یمن کی قومی دولت پر آل سعود کی نظروں کو بے نقاب کرتا ہے۔







