کراچی کے نشتر پارک میں ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

26 اکتوبر, 2026 11:30

شیعیت نیوز : ایام شہادت دختر رسول اکرم ﷺ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں پانچ روزہ مرکزی مجالس عزا منعقد کی گئیں، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کر کے سیدہ کونینؑ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ اجتماعات میں نشتر پارک کی مجالس سب سے بڑا اجتماع رہیں۔

مجالس سے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، مقام و منزلت، سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی اور آپؑ کی زندگی کو امت مسلمہ کے لیے روشن نمونہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ کی اعتقادی اور معرفتی اہمیت سمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ شیخ جواد حافظی

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی صرف تاریخ کا ایک اہم باب نہیں بلکہ ایمان، اخلاص، حق پر ثابت قدمی، دینی بصیرت اور اخلاقی عظمت کا ایسا نمونہ ہے جس سے ہر دور میں رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ دین اسلام کے دفاع میں آپؑ کا کردار ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔

مجالس کے دوران فضا سوگوار رہی اور عزاداروں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ دختر رسول ﷺ کی مظلومیت کو یاد کیا، جبکہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

12:17 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔