ہنگو میں ڈرون و میزائل حملے عزاداری پر حملہ، حکومت اور سیکورٹی اداروں کی غفلت قابل مذمت، علامہ سید ساجد علی نقوی

25 جون, 2026 05:58

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگو میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات حکومت اور سیکورٹی اداروں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ امن دشمن عناصر اب ڈرونز اور میزائل جیسے جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ادارے بے بسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری اللہ کا وعدہ ہے، کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی، مولانا کلب جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ ہنگو کے علاقوں گنجانو کلے، ملک آباد اور سیدانو بانڈہ میں میزائل گرائے گئے جبکہ متعدد ڈرون حملے بھی کیے گئے، جن کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور عزاداریِ امام حسین علیہ السلام کو نشانہ بنانا تھا۔ ایسے بزدلانہ حملے نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ملک کے امن، مذہبی آزادی اور بین المسالک ہم آہنگی پر بھی حملہ ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے محرم الحرام کے مقدس ایام میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کو نشانہ بنانا ایک قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔

7:22 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔