سانحۂ بقیۃ اللہ پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا اہم خطاب، حکومت کو متنبہ
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین مسجد بقیۃ اللہ کمیٹی ڈیفنس کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحۂ بقیۃ اللہ کے حوالے سے عشرہ محرم الحرام 1448ھ کی چھٹی مجلس عزا کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس پریس کانفرنس میں خطیب حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، صدر کمیٹی جناب عرفان مہدی اور دیگر سیاسی و سماجی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : انچولی میں عزاداروں کا شدید احتجاج، امریکی پرچم نذر آتش: پولیس اور انتظامیہ کی بے جا مداخلت کے خلاف ردعمل
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حالیہ ملکی سطح بالخصوص صوبہ پنجاب میں عزاداریِ سید الشہداءؑ میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دوران پیدا کی جانے والی مشکلات اور رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں اور حکومت کو ان کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیں ہمیشہ امن و امان کے قیام کا درس دیا ہے اور ہم اسی مشن پر گامزن ہیں۔
علامہ شبیر میثمی نے سانحہ کراچی میں ایک معصوم بچی کے جنازے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں کراچی سے بھی ہماری ایک معصوم بچی کا جنازہ اٹھا لیکن ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ عزاداری کے ذریعہ ملکی استحکام اور امن و امان کا پیغام دیتے ہیں۔







