افریقہ میں محرم الحرام کی رونق، امام حسینؑ کی یاد میں پرجوش مجالس عزا

22 جون, 2026 20:11

شیعیت نیوز : فلک پر محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی افریقہ کے مختلف ممالک میں حضرت امام حسینؑ اور واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کرنے کے لیے مجالسِ عزا، تقاریر اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مؤمنین و محبانِ اہلِ بیتؑ نے نہایت عقیدت، اخلاص اور جوش و جذبے کے ساتھ عشرۂ محرم کی مجالس میں شرکت کر کے حسینی پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کا مقاومت ختم کرنے کا منصوبہ مکمل ناکام ہوا، شیخ نعیم قاسم

نائیجیریا: کانو میں مسلسل مجالسِ عزا جاری صوبہ کانو میں محرم کے ابتدائی ایام سے ہی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ محمد جمیل اور شیخ سلیمان ایوب نے امام حسینؑ کی قربانی، اصلاح امت، اتحاد، عدل اور ظلم کے خلاف استقامت پر خطاب کیا۔

مالاوی: کوٹا کوٹا میں توسلِ امام حسینؑ پر ایمان افروز مجالس ضلع کوٹا کوٹا میں "دنیا و آخرت میں امام حسینؑ کے وسیلے سے حاجات کی تکمیل” کے موضوع پر خطاب ہوا۔

تنزانیہ: کیگوما اور بوانی میں تاریخ کربلا اور وحدت پر مجالس کیگوما میں کربلا کے تاریخی واقعات اور استقامت پر جبکہ بوانی کے ماغودانی میں "وحدت، نجات کی بنیاد” پر خطابات ہوئے۔ حضرت حبیب بن مظاہرؓ کی وفاداری کو نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ قرار دیا گیا۔

کینیا: ممباسا میں طلبہ کے لیے خصوصی مجلس ممباسا میں طلبہ کے لیے منعقدہ مجلس میں امام حسینؑ کی سیرت، اخلاقی اقدار اور تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

برونڈی: بوجمبورا میں پرسوز مجالس عزا بٹنزی اور بوتریری علاقوں میں امام حسینؑ کی اصلاحی تحریک اور ظلم کے خلاف مزاحمت پر زور دیا گیا۔

9:48 شام جون 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔