امریکہ اور اسرائیل کا مقاومت ختم کرنے کا منصوبہ مکمل ناکام ہوا، شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مقاومت، حزب اللہ اور خطے میں مقاومتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے اور تمام تر دباؤ، جنگ اور حملوں کے باوجود مقاومت آج بھی مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ (عج) پر تیز رفتار گاڑی کا دل دہلا دینے والا حادثہ، ایک بچی شہید، 17 زخمی
انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف ہزاروں فضائی حملے کیے گئے لیکن دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ جارحیت شکست کھا چکی ہے اور اسرائیل مقاومت کو ختم کرنے کے اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران، حزب اللہ اور مقاومتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ شکست سے دوچار ہو چکا ہے اور اب خطہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو امریکی ـ اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کے نتائج کا مرحلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ مقاومت باقی رہے گی اور لبنان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ جاری نہیں رہ سکتا۔ لبنان کی خودمختاری اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔







