کراچی میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ (عج) پر تیز رفتار گاڑی کا دل دہلا دینے والا حادثہ، ایک بچی شہید، 17 زخمی

22 جون, 2026 20:02

شیعیت نیوز : کراچی کے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ (عج) کے احاطے میں اتوار کی شب عزاداری و مجلس عزا کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی کے بے قابو ہو کر داخل ہونے سے ایک شہید اور کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے، جن میں اکثریت خواتین عزاداروں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سوزوکی ویگن باہر نصب رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی امام بارگاہ کے صحن میں گھس گئی اور وہاں موجود خواتین پر چڑھ گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک چودہ سالہ بچی زونیرہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔

علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سمیت مختلف شیعہ علماء نے اس واقعے کو سکیورٹی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور عزاداری کے پرامن ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

9:55 شام جون 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔