سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

21 جون, 2026 15:40

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری ناصبیوں کا شرمناک فتویٰ: محرم میں سبیلِ امام حسینؑ لگانا بدعت قرار

ملاقات کے دوران مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصاً رہبر شہید کی تشییع جنازہ میں شرکت اور اس حوالے سے انتظامات و دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

5:03 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔