تکفیری ناصبیوں کا شرمناک فتویٰ: محرم میں سبیلِ امام حسینؑ لگانا بدعت قرار
شیعیت نیوز : تکفیری اور ناصبی عناصر نے ایک بار پھر محرم الحرام اور امام حسینؑ کی عزاداری پر حملہ کیا ہے۔ دارالافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور سے جاری مبینہ فتویٰ میں سبیلِ امام حسینؑ (پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں) لگانے کو "بدعت”، "تشبہ بالروافض” اور "غلط عقائد” قرار دے کر ناجائز قرار دیا گیا ہے۔
فتویٰ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ محرم کے مہینے میں سبیل لگانا رافضیوں کا شعار ہے اور مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : جامشورو، سبیل امام حسینؑ کےخلاف کارروائی،دو کم سن عزادارگرفتار
عزاداروں اور شیعہ علماء نے اس شرمناک فتویٰ کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تکفیری ذہنیت کربلا کے پیغام، امام حسینؑ کی محبت اور عزاداری کی مقدس روایت پر براہ راست حملہ ہے۔ سبیل لگانا امت مسلمہ میں خدمت، بھائی چارے اور حسینی تعلیمات کا حسین مظہر ہے، جسے ناصبی ہمیشہ نشانہ بناتے رہے ہیں۔







