جامشورو، سبیل امام حسینؑ کےخلاف کارروائی،دو کم سن عزادارگرفتار

21 جون, 2026 14:47

شیعیت نیوز : گوٹھ اللہ رکھیو کھوسو میں قائم سبیلِ امام حسینؑ پر مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے سبیل پر موجود دو کم عمر مومنین کو اپنی تحویل میں لے لیا، جس پر علاقے کے افراد میں شدید ردعمل پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی لابی غزہ کی جنگ اور نسل کشی کی مالی پشت پناہی میں ملوث ہے، زہران ممدانی

اطلاعات کے مطابق واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مومنین نے جامشورو-سیہون روڈ بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور بچوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب جامشورو کے مومنین اور شیعہ علماء سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ احتجاجی مقام پر پہنچ کر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

4:15 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔