صہیونی لابی غزہ کی جنگ اور نسل کشی کی مالی پشت پناہی میں ملوث ہے، زہران ممدانی
شیعیت نیوز : نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکہ میں سرگرم صہیونی لابی آئیپک پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے وحشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لابی غزہ میں جاری جنگ اور نسل کشی کی مالی اور سیاسی پشت پناہی میں کردار ادا کر رہی ہے۔
زہران ممدانی نے یہ ریمارکس امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی زیر صدارت منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیے۔ یہ اجتماع ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند امیدواروں کے لیے ہونے والے ابتدائی انتخاب سے قبل منعقد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران-امریکہ مذاکرات کا آغاز
انہوں نے اپنے خطاب میں صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اور غزہ جنگ میں ان کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن وحشی قوتوں کا ہم سامنا کر رہے ہیں، ان کی مختلف شکلیں ہیں۔
ممدانی نے کہا کہ آئیپک صرف ایک چیز سے خوف زدہ ہے اور وہ نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں اور غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ ہے۔







