محرم الحرام کے لیے Mehfooz Muharram ایپ متعارف، لائیو لوکیشن اور ڈرون نگرانی کا نظام
شیعیت نیوز : اس ایپ (Mehfooz Muharram) میں لائیو لوکیشن شیئرنگ اور تصویر شیئرنگ کی سہولت بھی شامل ہے تاکہ حکام ممکنہ خطرات کا بروقت جواب دے سکیں۔ اس کے علاوہ، تمام امام بارگاہوں، مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے راستوں کی مکمل جیو ٹیگنگ کی گئی ہے اور ڈرون کے ذریعہ ڈیجیٹل نگرانی بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عشقِ علیؑ اور غمِ حسینؑ سے انسان نفسِ مطمئنہ کے مقام تک پہنچ سکتا ہے، آیت اللہ سید عقیل الغروی
ان اقدامات کا جائزہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ محرم کے دوران سیکیورٹی آپریشنز کی نگرانی اور مربوط کرنے کے لیے سیف سٹی اسلام آباد میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔







