عشقِ علیؑ اور غمِ حسینؑ سے انسان نفسِ مطمئنہ کے مقام تک پہنچ سکتا ہے، آیت اللہ سید عقیل الغروی
شیعیت نیوز : بارگاہِ شہدائے کربلا انچولی کراچی میں 3 محرم الحرام 1448ھ کو منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید عقیل الغروی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ انسان کے دل کی تھرتھراہٹ، اضطراب اور بے یقینی ختم ہو جائے اور وہ نفسِ مطمئنہ کے مقام تک پہنچ جائے، یہ دین کا ایک اہم تربیتی اور تعلیمی پہلو ہے کہ انسان اپنی روح اور نفس کی ایسی تربیت کرے کہ اس کے اندر اطمینان، استقامت اور یقین پیدا ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
انہوں نے کہا کہ قیامت تک کوئی بھی امام حسین علیہ السلام جیسا نہیں بن سکتا، لیکن ہر انسان یہ کوشش ضرور کر سکتا ہے کہ اس کا کردار، قربانی اور وابستگی ایسی ہو کہ اس کی زندگی اور وفات لوگوں کو امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے پیغام کو سمجھنے پر مجبور کر دے۔
حجۃ الاسلام سید عقیل الغروی نے ولایت اور اہل بیت علیہم السلام سے مضبوط نسبت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دل، ایمان، یقین، اطاعت اور ولایت کی نسبت اگر مضبوط ہو تو اس کے اثرات پوری دنیا محسوس کرتی ہے۔







