وادی کشمیر میں علم شریف کے عظیم الشان جلوس برآمد، محرم الحرام 1448 کے پروگرام جاری
شیعیت نیوز : جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے مشتہرہ محرم پروگرام کے تحت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس ہائے عزا کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر 4 محرم الحرام کو ہمدانیہ کالونی بمنہ، عشائی باغ سرینگر اور گنائی دوری سرینگر میں علم شریف کے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیتؑ نے شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو پُرخلوص عقیدت پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں : عزاداری اور امام حسینؑ پر گریہ سیرت رسولؐ کے مطابق ہے، مولانا سید کلب جواد نقوی
جلوس ہائے عزا کے دوران مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی اور ذکر مصائب اہل بیتؑ کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دنیا بھر میں ظلم و جبر کا سامنا کرنے والے مظلوم عوام، بالخصوص فلسطین، لبنان، ایران اور دیگر خطوں کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اس موقع پر غزہ کے نہتے عوام، فلسطینی شہداء، مزاحمتی محاذ کے شہداء اور راہ حق میں قربانیاں پیش کرنے والے تمام جانبازوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔







