عزاداری اور امام حسینؑ پر گریہ سیرت رسولؐ کے مطابق ہے، مولانا سید کلب جواد نقوی

21 جون, 2026 08:36

شیعیت نیوز : امام بارگاہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے عزاداری اور امام حسینؑ پر گریے کی عظمت کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شہید پر رونا جائز نہیں، جب کہ رسول اللہؐ نے اپنے چچا حضرت حمزہؑ کی شہادت پر فرمایا تھا کہ کیا کوئی میرے چچا حمزہؑ پر رونے والا نہیں ہے؟ اس کے بعد مدینے کی عورتیں اپنے مرنے والوں پر بعد میں گریہ کرتی تھیں، پہلے حضرت حمزہؑ پر گریہ کرتی تھیں۔ مسلمانوں کی اہم تاریخوں میں ہے کہ یہ سلسلہ بہت سال تک جاری رہا۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ گریہ سیرت رسولؐ کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا امت اسلامی کا ہمیشہ تازہ زخم اور پوری انسانیت کے لیے عظیم المیہ ہے، شیخ قدیر آکاراس

مولانا نے کہا کہ عزاداری پر اعتراض کے متعدد اسباب ہیں۔ مفتیوں اور مولویوں نے یزید اور اس کے اجداد کے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے ایسے فتوے دیے، کیونکہ جب ذکر شہادت حسینؑ ہوگا تو لوگ سوال کریں گے کہ حسینؑ کے قتل کا حکم کس نے دیا تھا؟

انہوں نے شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی تصویروں کو ہٹانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی اطلاع ہمیں ضرور دی جائے۔ تمام عزاداروں سے گزارش ہے کہ سبیلوں اور اپنے گھروں پر شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی تصویروں لگائیں، کیونکہ شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتا ہے۔

9:47 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔