کربلا امت اسلامی کا ہمیشہ تازہ زخم اور پوری انسانیت کے لیے عظیم المیہ ہے، شیخ قدیر آکاراس
شیعیت نیوز : مجمع علمائے اہل بیت ترکیه کے سربراہ شیخ قدیر آکاراس نے قدس ٹی وی کے پروگرام "قطب نما” (Pusula) میں گفتگو کے دوران محرم کے آغاز اور واقعہ کربلا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے۔ نئے ہجری سال کی خوشی کربلا کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کربلا صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم المیہ ہے۔ واقعہ کربلا، جو امت اسلامی کا ہمیشہ تازہ زخم ہے، ایک انتخاب کا نام ہے جو حقیقت اور فریب، حق اور باطل، ضمیر اور بے ضمیری کے درمیان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ محمد امین شہیدی پر پنجاب میں خطاب پر پابندی، مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مذمت
شیخ قدیر آکاراس نے حالیہ جھڑپوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ایران اور مزاحمتی محاذ کی فتح کے ساتھ ختم ہوا ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے اہم اہداف کو اسلامی نظام کو کمزور کرنا، ایران کی میزائل صلاحیت کو ختم کرنا، افزودہ یورینیم کا کنٹرول حاصل کرنا اور علاقائی تسلط حاصل کرنا قرار دیا اور کہا کہ دشمن اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہ کر سکا اور یہی بڑی اہم کامیابی ہے۔







