علامہ محمد امین شہیدی پر پنجاب میں خطاب پر پابندی، مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مذمت

21 جون, 2026 08:33

شیعیت نیوز : پنجاب حکومت نے معروف عالم دین، داعی اتحاد بین المسلمین، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی پر پنجاب میں 15 دن کے لیے مجالس سے خطاب پر پابندی لگا دی ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ بشمول اسلام آباد پنجاب بھر میں مجالس عزا سے خطاب نہیں کریں گے جبکہ علامہ محمد امین شہیدی ملتان میں تین مقامات پر محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

پنجاب حکومت کے اس اقدام پر عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ ملتان انتظامیہ نے علامہ محمد امین شہیدی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پہنچا دیے ہیں۔

مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستان سید حمزہ سبزواری نے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممتاز عالم دین اور رکن مرکزی نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علامہ امین شہیدی پر پنجاب میں داخلے اور خطاب پر پابندی عائد کرنا شرمناک عمل ہے۔

9:47 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔