عراقچی کا جنرل عاصم منیر اور ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکی مہم جوئی کے خلاف سخت وارننگ

02 اگست, 2026 15:04

شیعیت نیوز : ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال، امریکہ کے جارحانہ اقدامات اور ان کے ممکنہ نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں سے گفتگو کے دوران امریکہ کی جانب سے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے امریکی فوج کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے خلاف سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت یا حملے کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا تو خلیجی ممالک خاموش کیوں رہے، عوام کا تکفیری مولویوں سے سوال

ماہرین کے مطابق عراقچی کا پاکستانی آرمی چیف اور ترکی کے وزیرِ خارجہ سے بیک وقت رابطہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران خطے کے اہم ممالک کو اعتماد میں لے کر امریکی جارحیت کے خلاف ایک مشترکہ سفارتی محاذ تیار کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ ایران سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر مکمل تیار ہے اور امریکہ کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

4:28 شام اگست 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔