آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں جائے گی، محمد باقر قالیباف

19 جون, 2026 06:44

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے قومی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں جائے گی اور ایران اپنی خودمختاری کے حق کے تحت اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں سے خدمات کے عوض فیس وصول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں یہ شق شامل ہے کہ مذاکراتی عمل کے ابتدائی 60 دن کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، تاہم اس مدت کے بعد ایران خدمات کے عوض باقاعدہ فیس نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عالمی ردعمل

قالیباف نے واضح کیا کہ ایران بین الاقوامی قوانین اور بحری نقل و حمل کے ضوابط کی خلاف ورزی کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری اور فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کرنے کے حق کو استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے جنگ شروع کرتے وقت جو نو اہداف مقرر کیے تھے، ان میں سے کسی ایک کو بھی حاصل نہیں کر سکا اور دشمن اپنے تمام مقاصد میں ناکام رہا۔ حالیہ جنگ نے مختلف سیاسی، عسکری اور جغرافیائی حقائق کو پوری طرح نمایاں کر دیا۔

8:01 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔